جمعرات 19 دسمبر 2024 - 21:24
حرم امام رضا (ع) کی میزبانی میں ایرانی مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس

حوزہ /حرم امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس ’’ مقاماتِ مقدسہ؛ علم و روحانیت کے مراکز‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس ’’ مقاماتِ مقدسہ؛ علم و روحانیت کے مراکز‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا علیہ السّلام کے ولایت ہال میں منعقد ہوا۔

حرم امام رضا (ع) کی میزبانی میں ایرانی مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس

آستانہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارہ برائے بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر اور مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے ساتویں اجلاس کے سیکرٹری جنرل نے آستانہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤرخہ 18 دسمبر2024 بروز بدھ کو صبح نو بجے سے لے کر عصر دو بجے تک، یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حج و زیارت کے امور میں تعینات ولی فقیہ کے نمائندے، فلاحی امور اور ادارہ اوقاف کے سماجی و ثقافتی نائب اور دیگر اداروں کے سربراہان اور دانشوروں نے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اس اجلاس کی دوسری ابتدائی نشست مؤرخہ17 دسمبر بروز منگل کو منعقد کی ہوئی، جبکہ اس اجلاس کی پہلی نشست قم المقدسہ میں منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے اس اجلاس کے شرکاء کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقاماتِ مقدسہ اور مزارات میں سے مشہد مقدس سے حرم امام رضا علیہ السّلام، قم سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)، شیراز سے حرم حضرت احمد بن موسیٰ، شہر ری سے حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع) اور قم سے مسجد مقدس جمکران کے سربراہان اس اجلاس کے اراکین ہیں۔

حرم امام رضا (ع) کی میزبانی میں ایرانی مقاماتِ مقدسہ اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس

حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری نے مزید بتایا کہ ملکی فلاحی امور اور ادارۂ اوقاف جو کہ امامزادوں کے امور کی سرپرستی کرتا ہے اور اسی طرح حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے بھی اس اجلاس کے دیگر اراکین میں شامل ہیں۔

انہوں نے اس اجلاس کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا پہلا دورہ، حرم امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں 2018 میں مشہد مقدس میں منعقد کیا گیا، دوسرا دورہ شیراز میں حرم احمد بن موسیٰ کی میزبانی میں، تیسرا دورہ، حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی میزبانی میں قم میں، چوتھا اور پانچواں دورہ 2020 اور 2021 کے دوران حرم امام رضا علیہ السّلام اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی کی میزبانی میں مشہد اور قم میں منعقد کیا گیا، چھٹا دورہ 2022 میں امور حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندے کی میزبانی میں قم میں منعقد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری دفعہ حرم امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں، اس ساتویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس اجلاس کی سرپرستی حرم امام رضا (ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے بتایا کہ اس اجلاس کو تین حصوں میں منعقد کیا گیا ہے جس کا پہلا حصّہ جو کہ گزشتہ ایک سال میں دیئے گئے اقدامات اور کارکردگی رپورٹ کے لئے مختص تھا، دوسرا حصّہ جو کہ اجلاس کے سیکریٹریٹ اور مقاماتِ مقدسہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مخصوص تھا اور تیسرا حصہ زیارت کو آسان بنانے اور زیارت میں بہتری لانے کے جدید آلات کے استعمال خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں آراء کا تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران، حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی حجت الاسلام احمد مروی، حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی حجت الاسلام سعیدی، حرم احمد بن موسیٰ (ع) کے متولی حجت الاسلام کلانتری، حرم حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے متولی حجت الاسلام قاضی عسکر، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام اجاق نژاد اور ولی فقیہ کے امور حج و زیارت میں نمائندے حجت الاسلام نواب نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفند یاری نے اجلاس کے دوران ترقیاتی تبدیلیوں اور ساتویں اجلاس کے اہم اقدامات پر خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی اس گفتگو کے دوران، امید ظاہر کی کہ ساتواں اجلاس اپنے متعین اہداف، موضوعات اور پالیسیوں کے حصول کے لئے قابلِ قدر اقدامات انجام دےگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .